مرتضی وہاب

سندھ حکومت میتیں اٹھانے اور لوگوں کے کاروبار بند کرنا نہیں چاہتی۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت شہریوں کے میتیں اٹھانا اور لوگوں کے کاروبار بند کرنا نہیں چاہتی لیکن جب عوام خود رعایت نہ کرے تو حکومت سخت فیصلے اور اقدام کرنے پر مجبور ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف ایک ماہ میں کورونا کے کیسز ڈبل ہو گئے، جس کے باعث مزید پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ دکھ اور افسوس ہوتا ہے جب لوگ شٹر بند کر کے اپنا کاروبار چلا رہے ہوں۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ بند کئے تو مالکان نے کہا کہ ٹیک اوے اور ڈلیوری کی اجازت دے دیں، حکومت نے سوچا کہ چلیں ان کا بھی چولہا جلنا چاہئے لہذا ٹیک اوے اور ڈلیوری کی اجازت دی گی۔ حکومت کو شٹر گرانے کا شوق نہیں لیکن میتیں اٹھانے کا بھی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے