خواجہ آصف

عمران خان ایک امپورٹڈ آئٹم ہے جس پر ڈیوٹی بھی کوئی نہیں ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان ایک امپورٹڈ آئٹم ہے جس پر ڈیوٹی بھی کوئی نہیں ہے۔ وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ لو کا نام لے کر جو بیانیہ بنایا گیا وہ اسموک اسکرین تھا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ  امریکا میں سازش عمران خان کے خلاف نہیں ہوئی بلکہ خود عمران خان ان کا اسپانسرڈ ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ صورت حال اس طرف بڑھ رہی ہے جس میں پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔

واضح رہے کہ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایسے شخص کے ساتھ بیٹھ کر مذاکرات کیا کریں جس نے وزیراعظم بننے کے لیے عدت میں نکاح کر لیا۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ میں تو ان لوگوں کی عقل پر ماتم کرتا ہوں جنہوں نے اسے سلیکٹ کیا، عمران کے ہاتھوں ملک کو جو نقصان پہنچا اس میں یہ برابر کے شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے