احسن اقبال

سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور تو گروادیا مگر عمران نیازی کی انا کا ٹاور نہ گرا سکی، احسن اقبال کا اظہار افسوس

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری رجنل اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر پنجاب حکومت سمیت  وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے عمل درآمد نہ کروانے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کا کہ سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور تو گروادیا مگر عمران نیازی کی انا کا ٹاور نہ گرا سکی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ن لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان اور عثمان بزداری کی ضد جیت گئی اور سپریم کورٹ ہارٹ گئی۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ سپریم کورٹ ہار گئی،  عمران بزدار کی ضد جیت گئی۔ احسن اقبال نے اپنی ٹوئٹ میں یہ بھی بتایا کہ آج پنجاب کے بلدیاتی اداروں کی آخری تاریخ ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے مزید لکھا کہ 31 مارچ کو بحال ہوئے مگر بزد ار حکومت نے7 ماہ سپریم کورٹ کے آرڈر پہ عمل نہ کر کے نیا ریکارڈ بنایا۔ بزدار حکومت نے 7ماہ SC کے آرڈر پہ عمل نہ کر کے نیا ریکارڈ بنایا۔ SC نے نسلہ ٹاور تو گروا دیا مگر عمران نیازی کی انا کا ٹاور نہ گرا سکی اپنے آرڈرز کی حرمت نہ بچا سکی۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے