مولانا عبدالغفور حیدری

اسرائیل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، عبدالغفور حیدری

اسلام آباد (پاک صحافت) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سینئر رہنما مولانا عبدالغفور حیدری  مظلوم فلسطینیوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، پوری قوم فلسطین کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے اتنا بے رحمی کا مظاہرہ کیا کہ چھوٹے چھوٹے بچے شہید کیے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنما سینیٹر عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ فلسطینی کٹ رہے ہیں اور مسلم دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، او آئی سی میں شامل حکمران جان بچاؤ کی فکر میں ہیں جبکہ عرب لیگ غفلت کی چادر اوڑھے بیٹھی ہے۔

واضح رہے کہ مولانا عبدالغفور حیدری نے اپنے خطاب کے دوران یہ بھی کہا کہ فلسطینی قوم کی دلیری اور بہادری کو سلام کرتے ہیں، تمام تر جبر کے باوجود ہزاروں فلسطینی مسجد اقصٰی میں نماز پڑھتے ہیں۔حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطین کے بچے پکار رہے ہیں کہ ہے کوئی صلاح الدین ایوبی ہو لیکن موجودہ حکمرانوں میں کوئی ایوبی دکھائی نہیں دیتا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے