یوسف رضا گیلانی

مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا حل تلاش کرنا ضروری ہے۔ یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (پاک صحافت) یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو حل کئے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا۔ اس وقت دونوں تنازعات کا حل تلاش کرنا انتہائی ضروری ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جبر سے آپ کسی مسئلے کو حل نہیں کر سکتے، جنگیں کبھی مسئلے کا حل نہیں ہوتیں۔ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا حل تلاش کرنا ضروری ہے، ہم کشمیریوں اور فلسطینیوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا ہے کہ میرےدور میں بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کے ساتھ مذاکرات ہوئے تھے اور ہم نے کہا تھا کہ جنگوں کے ذریعے مسائل کا حل نہیں نکل سکتا۔ سینیٹ اجلاس میں فلسطین کے شہدا اور افغانستان میں گرلز اسکول حملے کے شہدا اور دہشت گردی کے واقعات میں شہید سیکیورٹی اہلکاروں کے لیے بھی دعا کروائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے