شہباز شریف

شہباز شریف قومی اور صوبائی اسمبلی کی 2 نشستوں پر کامیاب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے حلقہ 123 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ 158 سے کامیابی حاصل کرلی۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق شہباز شریف لاہور کے حلقہ این اے 123 سے 63953 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار افضال عظیم پاہٹ 48486 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق لاہور کے حلقہ پی پی 158 سے بھی شہباز شریف نے میدان مار لیا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے شہباز شریف نے 38642 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ آزاد امیدوار چودھری یوسف علی 23847 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے