سندھ اسمبلی، رعنا انصار کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) اسپیکر سندھ اسمبلی نے رعنا انصار کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کا اعلان کر دیا۔ خیال رہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے رعنا انصار سندھ اسمبلی میں پہلی خاتون قائدِ حزبِ اختلاف ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق  ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے رکن صوبائی اسمبلی رعنا انصار کا نام سندھ اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف کے لیے تجویز کیا تھا۔ رکن صوبائی اسمبلی علی خورشیدی صوبائی اسمبلی سندھ کے لیے ایم کیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر ہوں گے۔

واضح رہے کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جے ڈی اے) کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کی رکنِ صوبائی اسمبلی رعنا انصار کی بطور قائدِ حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی حمایت کا اعلان کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے