اعتزاز احسن

ایمپائر نیوٹرل ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ایمپائر ہمارے ساتھ ہوگیا ہے۔ اعتزاز احسن

اسلام آباد (پاک صحافت) اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ سیاسی گیم میں ایمپائر کبھی نیوٹرل نہیں ہوتا ہے۔ ایمپائر نیوٹرل ہونے کا مطلب ہے کہ ایمپائر ہمارے ساتھ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عمران خان کے وزرا، مشیروں اور ترجمانوں نے اپنے کیس کو خراب کیا ہے۔ عمران نے الیکشن مہم شروع کردی ہے۔ الیکشن کا اہم نقطہ کرپشن ہوگا، عمران خان کی کوشش ہے کہ کرپشن کی بات ایسے کروں کہ لوگ مہنگائی کو بھول جائیں۔

اعتزاز احسن کا مزید کہنا ہے کہ اس سے لوگوں پر کچھ فرق پڑنا بھی شروع ہوگیا ہے۔ جو وزیراعظم بنے گا اس پر مہنگائی، بے روزگاری اور مشکلات کا پہاڑ ہوگا، جب اپوزیشن کی کابینہ بنی تو ان کو پتہ لگے گا کہ کس کو کہاں لگانے میں دشواری اور مشکلات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے