سیکیورٹی فورسز

سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 10 دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر بلوچستان کے ضلع پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشتگرد اسد عرف حسرت سمیت 2 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر بلوچستان کے ضلع پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آپریشن 5 اور 6 اپریل کی درمیانی شب کو کیا گیا تھا۔ دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران آٹھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ مارے جانے والے دہشتگرد شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے