سراج الحق کی نگراں وفاقی وزیرِ مذہبی امور انیق احمد سے ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے نگراں وفاقی وزیرِ مذہبی امور انیق احمد سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق نے وفاقی وزیر سے کہا ہے کہ نگراں حکومت سے توقع ہے کہ معاشی حالات مزید خراب نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتِ حال، اقلیتوں کے تحفظ اور دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس دوران نگراں وفاقی وزیرِ مذہبی امور انیق احمد کا کہنا ہے کہ آئینی راستہ یہی ہے کہ محدود مینڈیٹ سے انتخابات کرائیں۔

واضح رہے کہ انیق احمد نے مزید بتایا کہ وزیرِ تجارت برآمدات 70 ارب ڈالر تک لے جانے کی پالیسی بنا رہے ہیں۔ ملاقات کے دوران امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت سے توقع ہے کہ معاشی حالات مزید خراب نہیں ہوں گے، ہم نے ہمیشہ اصولی بات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے