گندم

روسی گندم کراچی پہنچنے پر آٹے کی قیمت میں 15 سے 20 روپے کمی آنے کا امکان

کراچی (پاک صحافت) روسی گندم منگوانے والے امپورٹرز کا کہنا ہے کہ جیسے ہی گندم کراچی پہنچے گی تو ریٹ میں 15 سے 20 روپے فی کلو کمی آنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق روس سے گندم منگوانے والے امپورٹرز نے کہا ہے کہ روسی گندم جیسے ہی ملک میں پہنچے گی تو قیمت میں فوری کمی آنے کا امکان ہے۔ 15 ستمبر کو پہلا جہاز 60 ہزار میٹرک ٹن گندم لے کر کراچی پہنچے گا۔ دوسرا جہاز 25 ستمبر تک پہنچ جائے گا۔

امپورٹرز کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ تینوں جہازوں میں 60 ہزار میٹرک ٹن گندم موجود ہے۔ روسی گندم کی قیمت کراچی پہنچ کر 100 روپے میں پڑے گی۔ اس وقت اوپن مارکیٹ میں گندم 125 روپے ، آٹا 160 روپے کلو دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے