مصدق ملک

مزید مہنگی بجلی برداشت نہیں کر سکتے، وزیر مملکت پیٹرولیم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ مزید مہنگی بجلی برداشت نہیں کر سکتے، ملک میں فرنس آئل کی کھپت ختم ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تیل کی ضروریات کا تقریباً 50 فیصد مقامی ریفائنریز فراہم کرتی ہیں، ملک میں جدید ترین آئل ریفائنری لگانا چاہتے ہیں۔

تٖفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہملک میں تین 4 لاکھ بیرل یومیہ کی ریفائنری لگانا چاہتے ہیں، پاکستان کی پیٹرول اور ڈیزل کی سالانہ ضرورت 20 سے 21 ملین ٹن ہے، 2032 تک ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی سالانہ کھپت 33 ملین ٹن تک پہنچ جائے گی۔ مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان نے نئی گرین فیلڈ آئل ریفائننگ پالیسی کی منظوری دے دی ہے جس سے ملک میں سرمایہ کاری آئے گی۔

واضح رہے کہ مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان میں معاشی ترقی کے لیے انرجی سیکیورٹی ضروری ہے، ان سرمایہ کاروں کو ٹیکس چھوٹ دیں گے۔ وزیرِ مملکت نے کہا کہ نئی ریفائنریز خصوصی اقتصادی زون میں لگیں گی، آئل ریفائننگ میں سرمایہ کاروں کو فارن انویسٹمنٹ ایکٹ کے تحت تحفظ فراہم کریں گے۔ مصدق ملک نے کہا کہ ایل پی جی ایئر مکس کی پالیسی لا رہے ہیں، جہاں گیس نہیں وہاں نجی شعبے کے ذریعے ایل پی جی فراہم ہو سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے