پرویز اشرف

الیکشن اکتوبر میں اور وزیراعظم بلاول بھٹو ہوں گے۔ راجہ پرویز اشرف

خوشاب (پاک صحافت) راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ الیکشن اکتوبر میں اور وزیراعظم بلاول بھٹو ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے آئین کی گولڈن جوبلی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذولفقار علی بھٹو نے اس ملک کو ایک متفقہ آئین دیا، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک اور قوم کی بقا کی جنگ لڑی ہے، بلند و بانگ دعوے کرنے والے کتنے آئے اور چلے گے، ہر دور میں پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی بات کی جاتی رہی ہے۔ عوام کا پیپلز پارٹی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے ساتھ جو رشتہ ہے وہ کبھی بھی ختم نہیں ہوسکتا، پیپلز پارٹی عوام سے کیے گئے وعدے کو پورا کرتی ہے۔

راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ جھوٹے وعدوں سے کام نہیں بنتا ہے، تکبر، ضد اور تعصب پر مبنی سیاست اور شخصیات مٹ جاتی ہیں، پیپلز پارٹی سے مقابلہ کرنے والے سر پر بالٹی رکھ کر باہر نکلتے ہیں، کہاں گئے وہ لوگ جو کہتے تھے کہ ہم کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔ ہندوستان میں خوشیاں منائی گئیں جس دن کورکمانڈر کے گھر پر حملہ کیا گیا، پاکستان کی فوج ہماری ہے، یہ خطہ شہیدوں اور غازیوں کا خطہ ہے،کرنل شیر خان شہید کی بہادری کی بھارتی افواج کے سربراہ نے بھی تعریف کی ہے، ہمارے شہیدوں نے دشمن کے خلاف جو کامیابی حاصل کی اس کی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے اس ملک کے دفاعی اداروں کو نشانہ بنایا ان کو نشان عبرت بنانا ہوگا، الیکشن اکتوبر 2023 میں ہوں گے اور پیپلز پارٹی آئندہ الیکشن جیتے گی اور حکومت بنائے گی، انھوں نے علاقے کی نوجوانوں کی تعریف کی اور کہا کہ ایسے بہت کم ہیں جو آگے بڑھ کر عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا، گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے