بلاول بھٹو

سازش کرنے والوں کو خبردار کرتا ہوں کہ ہوش کے ناخن لیں، بلاول

نوڈیرو (پاک صحافت) وفاقی وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سازش کرنے والوں کو خبردار کرتا ہوں کہ ہوش کے ناخن لیں، قانون بننے سے پہلے ہی عدلیہ کہتی ہے کہ نہيں مانتے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی مشکلات ہیں، بحران ہے، عام آدمی کی معاشی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوڈیرو میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اداروں میں تقسیم نظر آرہی ہے۔ پارلیمان اور عدلیہ دونوں ایک دوسرے کے فیصلے نہیں مان رہے۔ سازش کرنے والوں کی کوشش ہے کہ صرف پنجاب میں پہلے الیکشن کروایا جائے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایک صوبے کے الیکشن والوں کی سوچ مخصوص سیاست ہے۔ پیپلز پارٹی نے آئین اور صوبہ کےحقوق کے تحفظ کی جدوجہد کی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آئیں ایسا حل نکالیں جس کا فائدہ پارلیمان، جوڈیشری کو بھی ہو۔ آئیں بات چیت کے ذریعہ اپنے مسئلےحل کریں اور ملک کو بڑے نقصان سے بچالیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے