عمران خان

پنجاب اور خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلیاں  جنرل (ر) باجوہ کے مشورے پر تحلیل کیں، عمران خان کا اعتراف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین سابق وزیر اعظم عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ  انہوں نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلیاں سابق آرمی چیف جنرل (ر) باجوہ کے مشورے پر تحلیل کی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ انٹرویو کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہیں سابق آرمی چیف جنرل (ر) باجوہ نے صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا کہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی نئے انتخابات چاہتی ہے تو اپنی حکومتیں ختم کردیں۔

واضح رہے کہ انٹرویو کے دوران عمران خان نے مزید بتایا کہ جنرل باجوہ نے ایکسٹینشن کا پلان کیا ہوا تھا۔ جنرل باجوہ کا کوئی نظریہ نہیں تھا، جنرل باجوہ اور ایجنسی کو پتہ تھا کہ یہ لوگ پیسہ چوری کر کے باہر لے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے