عطا تارڑ

عنقریب عمران خان کا گریبان ہوگا اور عوام کا ہاتھ، عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ نے وزیر اعظم عمران خان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عنقریب آپ کا گریبان ہوگا اور عوام کا ہاتھ ہو گا، آپ نے دوائیاں تک نہیں چھوڑیں۔ ہر سیکٹر میں آپ نے ڈاکے مارے ہیں، پنجاب میں یہ حالات ہیں کہ غریب مریضوں نے علاج کرانا چھوڑ دیا ہے، انسولین عام عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی بینکنگ کورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔  ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی صاحب آپ ہر گزرتے دن کے ساتھ بے نقاب ہو رہے ہیں، ملک میں بد زبانی اور بد اخلاقی کا کلچر آپ نے پروان چڑھایا۔ انہوں نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ذرا شرم نہیں آئی کہ لاہور میں ڈینگی سے لوگ مر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ جتنے لوگ اس ڈینگی سے وفات پا گئے ان کے قاتل عثمان بزدار ہیں۔ جو اسپرے مارچ میں کرانا تھا وہ ستمبر میں کیوں کرایا گیا؟ اس کا ذمے دار کون ہے؟ نواز شریف ہر گزرتے دن کے ساتھ سرخرو ہو رہے ہیں، دن بدن ان کی بے گناہی کے ثبوت آ رہے ہیں، آپ نے اب تک جتنے بھی کیسز بنائے ان میں نکلا کچھ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے عملی اقدامات پر کام شروع ہوچکا، گوہر اعجاز

(پاک صحافت) سابق نگراں وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ سعودی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے