سیلاب

بھارت میں 45 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے

پاک صحافت بھارت کے کئی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں 45 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ہماچل پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ، سیلاب اور بادل پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد سمیت 22 افراد ہلاک ہو گئے۔

ہفتہ کو ہماچل پردیش، جھارکھنڈ، اڈیشہ اور اتراکھنڈ سمیت کئی ریاستوں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی وجہ سے 31 افراد کی موت ہو گئی۔ محکمہ موسمیات نے اتوار کو مغربی مدھیہ پردیش اور پیر کو مشرقی راجستھان میں شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

اتراکھنڈ میں مسلسل بادل پھٹنے سے چار افراد ہلاک اور 10 لاپتہ ہو گئے۔ کئی دیہاتوں سے ہزاروں لوگوں کو نقل مکانی کرائی گئی ہے۔ ندیاں خطرے کے نشان کو عبور کر چکی ہیں اور پل بہہ گئے ہیں۔ موسلا دھار بارش نے اتراکھنڈ کے ضلع ٹہری کے گواد گاؤں میں دو مکانات کو نقصان پہنچایا جس سے سات افراد ملبے تلے دب گئے۔ ٹہری کے ضلع مجسٹریٹ سوربھ گہروار نے بتایا کہ ملبے سے دو لاشیں نکالی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کوٹھر گاؤں میں ایک بزرگ خاتون ملبے تلے دبنے سے دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئی۔ پوڑی ضلع کے بناک گاؤں میں ایک مکان گرنے سے 70 سالہ درشنی دیوی کی موت ہو گئی۔

جمعہ کی رات اوڈیشہ کے شمالی حصے میں موسلا دھار بارش ہوئی جس سے کئی ندیوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ ریاست پہلے ہی مہانادی ندی کے نظام میں سیلاب کی زد میں ہے، جہاں 500 گاؤں میں تقریباً 4 لاکھ لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔ اڈیشہ کے آبی وسائل کے محکمے کے چیف انجینئر بی۔ کی مشرا نے ہفتہ کے روز کہا کہ بالاسور، کیونجھر اور میور بھنج میں کل رات زبردست بارش ہوئی، جس کے بعد سبرناریکھا، بدھبلنگ، ویترنی اور سالندی میں پانی کی سطح کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

جمعہ کی شام سے ہی جھارکھنڈ میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ سیکڑوں درخت اور بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے ہیں جبکہ کئی اضلاع میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح مغربی سنگھ بھوم ضلع میں مٹی کی دیوار گرنے کے واقعہ میں ایک خاتون کی موت ہوگئی۔

وشنو دیوی یاترا جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں ہفتہ کی صبح دوبارہ شروع ہوئی جب شدید بارش نے یاترا کے راستے پر سیلاب جیسی صورتحال پیدا کر دی۔

یہ بھی پڑھیں

فوجی

فلسطینی بچوں کے خلاف جرمن ہتھیاروں کا استعمال

پاک صحافت الاقصیٰ طوفان آپریشن کے بعد جرمنی کے چانسلر نے صیہونی حکومت کو ہتھیاروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے