آصف زرداری

آصف علی زرداری کا بجلی کے مہنگے بلوں سے نجات کےلیے سندھ کے ہر گھر میں سولر سسٹم لگوانے کا منصوبہ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے بجلی کے مہنگے بلوں سے نجات کے لیے سندھ کے ہر گھر میں سولر سسٹم لگوانے کے منصوبے کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری سے وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے ملاقات کی۔  ملاقات کے دوران امتیاز شیخ نے آصف علی زرداری کو عید کی مبارکباد دی، ملاقات میں ملکی سیاست اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  آصف زرداری نے اس موقع پر کہا کہ سندھ سے غربت، بیروزگاری اور معاشی بدحالی کا خاتمہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ سابق صدر نے مزید کہا کہ چیٸرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں ملک کو فلاحی ریاست بنائیں گے۔ کوشش کریں کہ سندھ کے ہر گھر میں سولر سسٹم لگوایا جائے۔  آصف زرداری نے کہا کہ سولر سسٹم لگنے سے عوام کو مہنگے بجلی کے بلوں سے نجات مل سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے