چاند پر پاکستانی مشن بھیجنے پر صدر اور وزیراعظم کی سائنسدانوں کو مبارکباد

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے چاند پر پہلا پاکستانی خلائی مشن بھیجنے پر سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسپارکو اور چین کی قومی اسپیس انتظامیہ کو بھی مبارکباد دی ہے۔ اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہا ہے کہ آئی کیوب قمر کی کامیاب لانچنگ پاکستان کی خلائی پروگرام کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی، پوری پاکستانی قوم کو اس اہم خلائی کامیابی پر فخر ہے۔ صدر مملکت نے خلابازی کے شعبے میں پاکستان اور چین کے تعاون کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو خلابازی کے شعبے میں ترقی کی مزید منازل طے کرنی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سیٹلائیٹ مشن آئی کیوب قمر بھیجنے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئی کیوب قمر خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے، جوہری میدان کی طرح یہاں بھی ہمارے سائنسدان اور انجینئرز اپنی صلاحیتیں منوا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی کورکمیٹی اور اسپارکو کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اس کے علاوہ وزیر اعظم نے کہا کہ پاک چین دوستی خوشبوں کی سرحد سے آگے آج خلاوں کی سرحد بھی پار کرچکی ہے ، اس اہم کامیابی سے پاکستان خلا کے با مقصد استعمال کے نئے دور میں داخل ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے