شہباز شریف

عمران نیازی کا انٹرویو ان کی نااہلی کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔ شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اگر کسی کو عمران نیازی کی نااہلی کا کوئی ثبوت چاہئے تو وہ ان کا حالیہ انٹرویو دیکھ لے جس میں ان کی عوامی عہدے کے لئے نااہلی واضح طور پر نظر آرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ترکی میں مختلف معاہدوں پر دستخط کر رہا ہوں جبکہ عمران نیازی ملک کے خلاف دھمکیاں دے رہے ہیں۔ اب عمران نیازی کی نااہلی اور ملک دشمنی آشکار ہوچکی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ اگر کسی کو ثبوت کی ضرور ت تھی کہ عمان نیازی عوامی عہدے کیلئے نا اہل ہیں تو ان کا تازہ ترین انٹرویو ہی کافی ہے۔ انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی سیاست کریں لیکن حد سے تجاوز کرنے اور پاکستان کی تقسیم کی باتیں نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایم ایف

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان نئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے