زلزلہ

کراچی اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

کراچی (پاک صحافت) شہر قائد کراچی میں اب سے کچھ دیر قبل زلزے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے،  زلزلے کے جھٹکوں کی شدت ریکٹر سکیل پر 3.1 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز 15 کلو میٹر گہرائی میں تھا ۔شہر قائد میں زلزلے کے جھٹکوں کے بعد ریسکیو اداروں اور ہسپتالوں کو الرٹ کر دیا گیاہے تاہم ابھی تک کسی قسم کے نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز  کے مطابق کراچی کے شمال مغرب میں آنےوالے زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 1 تھی۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ 3 اعشاریہ ایک شدت کا زلزلہ معمولی نوعیت کا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ زلزلے کے جھٹکے11 بج کر 39 منٹ پر محسوس کیے گئے، زلزلے کا مرکز کراچی سے 72 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔ ذرائع کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں سے باہر نکل آئے ۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے