نوازشریف شہبازشریف

سابق وزیراعظم شہباز شریف کی لندن میں  نواز شریف سے ملاقات

لندن (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے سابق وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ایون فیلڈ میں دونوں بھائیوں کی ملاقات ڈھائی گھنٹے جاری رہی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور عام انتخابات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق مسائل پر بھی گفتگو ہوئی۔ ڈھائی گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں سلمان شہباز اور حسن نواز بھی موجود تھے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صدر پاکستان نے جو بیان دیا ہے اس کی انکوائری ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر او رسابق وزیر اعظم شہباز شریف   کا کہناتھا کہ صدر جس بل کو چیک کرتے ہیں اس پر دستخط بھی کرتے ہیں، صدر والے معاملے میں زبانی کلامی کوئی بات نہیں ہوتی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ اتنا آسان نہیں، صدر عارف علوی کو جواب دینا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے