عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی کو 5 مقدمات میں مختلف تاریخوں پر طلبی کے نوٹس

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج 5 مقدمات میں مختلف تاریخوں پر طلبی کے نوٹس جاری کر دیے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو تھانہ رمنا میں درج دو مقدمات میں 25 ستمبر، تھانہ سی ٹی ڈی اور سنگجانی میں 12 اکتوبر جبکہ تھانہ گولڑہ میں 5 اکتوبر کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج پانچ مقدمات  کے کیس کی سماعت ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء جان محمد، سردار مصروف اور نعیم پنجوتھا عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل صفائی جان محمد نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو روزانہ جیل سے عدالت لانا آسان نہیں۔  جج ابوالحسنات نے کہا کہ مجھے معلوم ہے روز جیل سے لانا مناسب بھی نہیں، کیسز میں شریک ملزمان کی بھی حاضری مارک ہونی ہے۔

واضح رہے کہ وکیل صفائی جان محمد نے استدعا کی کہ پانچوں مقدمات کی مختلف تاریخیں رکھنے کے بجائے ایک تاریخ رکھ لیں۔ وکیل صفائی نے کہا کہ چاہتے ہیں چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری بغیر کسی مشکلات کے لگا دی جائے، ان کو سیکیورٹی مسائل بھی ہیں۔ جج ابوالحسنات نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ایک دن ہی آنا ہے، کون سی مشکل بات ہے، شریکِ ملزمان کی تعداد زیادہ ہے، حاضری الگ الگ لگانا مشکل ہو جائے گا، جب طلبی کا معاملہ ہو گا تو پھر تمام کیسز کو یکجا کر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

سعودی سرمایہ کاروں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان آنے والے سعودی تجارتی وفد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے