سرفراز بگٹی

کسی کو اجازت نہیں کہ ایسی زبان بولے جو ایمان مزاری اور علی وزیر نے استعمال کی، نگراں وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کسی کو اجازت نہیں کہ ایسی زبان بولے جو ایمان مزاری اور علی وزیر نے استعمال کی۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کو کسی بھی وقت دن ہو یا رات گرفتار کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے جاری بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی نے خود سائفرکا معاملہ اچھالا تھا، اس کیس میں عدالت نے شاہ محمود کا 4 دن کا ریمانڈ دیا، وہ چاہیں تو عدالت سے ریلیف لے لیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نے جو سہولیات مانگیں وہ دے رہے ہیں، کیمرا لگانا قانون میں نہیں تو ہٹادیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نگران وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کسی کواجازت نہیں کہ دفاعی اداروں کےخلاف بولے اور ایسی زبان بولے جو ایمان مزاری اور علی وزیر نے استعمال کی۔ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ملزمان دن اور رات میں گرفتار ہوتے ہی ہیں، ایمان مزاری کے کیس میں کیا بات تھی کہ رات کوگرفتار نہیں کرسکتے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے