محسن نقوی

مفت آٹا سنٹر پر بھگدڑ، نگران وزیراعلی پنجاب نے نوٹس لے لیا

لاہور (پاک صحافت) ساہیوال میں مفت آٹا سنٹر پر بھگدڑ مچنے کے واقعے کا نگران وزیراعلی محسن نقوی نےنوٹس لے کر فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے ساہیوال میں مفت آٹا سنٹر پر بھگدڑ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے خاتون کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ڈی آئی جی سپیشل برانچ کو افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائے جائیں اور غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔

محسن نقوی کا مزید کہنا ہے کہ جہاں بھی غفلت سامنے آئی، بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ واقعہ میں زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ ایک ایک انسانی جان قیمتی ہے۔ سنٹرز پر ایسے انتظامات کئے جائیں جن سے دھکم پیل نہ ہو اور شہری قطاروں میں آٹا حاصل کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام سنٹرز پر انتظامات کو فول پروف بنایا جائے اور آئندہ ایسے واقعات کے تدارک کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ کمشنرز، آر پی اوز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز اپنے شہروں میں سنٹرز کے انتظامات کا از سرنو جائزہ لیں۔ نگران وزیراعلی پنجاب نے بھگدڑ سے خاتون کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے