احسن اقبال

پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں معاونت کرنا تمام سیاسی جماعتوں کا حق ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پائیدار ملکی ترقی کے اہداف کے حصول میں معاونت و مدد کرنا تمام سیاسی جماعتوں کا حق ہے، سب کو مل کر تعمیر و ترقی کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صاف ہوا، صاف پانی اور صاف زمین بنیادی حق میں شامل ہے، ملک کا ترقیاتی بجٹ سکڑ رہا ہو تو پائیدار ترقی کے اہداف کیسے حاصل کیے جا سکتے۔  2022ء میں وزارتِ منصوبہ بندی ملی تو ترقیاتی بجٹ صرف 550 ارب رہ گیا، 2017ء میں ترقیاتی بجٹ کا ہدف 900 ارب روپے تھا جو آدھا رہ گیا۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں دو تہائی آبادی نوجوانوں پر مبنی ہے، نوجوانوں کو ترقی کے مواقع نہ فراہم کیے گئے تو حالات سنگین ہونے کا خدشہ ہے، تمام سیاسی جماعتوں کا حق ہے کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں معاونت کریں۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف صرف ہوا میں رہے تو کیسے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے