شہزاداکبر کا مسلم لیگ ن کو جواب، شہباز شریف کی رہائی کا مطالبہ قانون کے ساتھ مذاق ہے

حکومت نے لیگی رہنماؤں سے 24 ارب کی زمینیں واپس لے لیں ہیں: شہزاد اکبر

اسلام آباد (پاک صحافت)معاون خصوصی شہزاد اکبر  نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے  کہا  ہے کہ وفاقی حکومت نے لیگی رہنماؤں سے 24 ارب کی زمینیں واپس لے ہیں ہیں، اپوزیشن کہہ رہی ہے کہ ان سے سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے، اپوزیشن سے جب بھی بات کرنے کی کوشش کی انہوں نے صرف این آر او کہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ 36 (ن) لیگی رہنماوں سے 24 ارب کی زمینیں واپس لے لی گئی ہیں۔ ملکی سیاست میں مختلف اتار چڑھاؤ آتے رہے، سیاست میں لوگ نظریاتی طور پر آتے تھے، لیکن 80 کی دہائی میں سیاستدانوں کے بجائے ایک گروہ نے قدم رکھا، اور ان لوگوں نے نظریاتی لوگوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

مزید پڑھیں: حزب اختلاف کے لیڈران کے گھر اور دیگر ڈھانچے مسمار

ان کا کہنا تھا کہ  نوازشریف کا کوئی سیاسی نظریہ ہے ہی نہیں، ان کا نظریہ صرف پیسہ ہے، انہوں نے چھانگا مانگا کی سیاست اور پیسے کی سیاست کو فروغ دیا، اور سیاست میں خرید و فروخت کا سلسلہ شروع کیا۔ شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ نواز شریف حکومتی وسائل کو لوٹتے رہے جو ایک مافیا کا کام ہوتا ہے، سپریم کورٹ نے ان کے لیے مافیا کا لفظ استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ  نوازشریف سے آج بھی پوچھ لیں کہ ان کا نظریہ کیا ہے تو وہ نہیں بتا سکتے، ان کی صاحبزادی ایسے ہی سیاسی مافیا کے گھر پر کھڑی ہوکر ریاست کو للکار رہی تھیں، مریم نوازنے لاہورمیں کہا ہم کرپشن کی سیاست جاری رکھیں گے۔معاون خصوصی نے کہا کہ اپوزیشن کہہ رہی ہے کہ ان سے سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے، ان کا رونا دھونا اپنے بچاؤ کے لئے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ (ن) لیگ کی ساری چیخ و پکار کے پیچھے یہ چوری کی زمینیں ہیں، اراضی واگزار کرانے پر لینڈ مافیاز واویلا مچا رہے ہیں۔ شہزاد اکبر نے بتایا کہ صرف پنجاب میں گزشتہ دو برس کے دوران 210 ارب روپے سے زائد کی ریکوری ہوئی ہے، کھوکھر برادران پر 3 ایف آئی آرز ہیں، اور انہوں سرکاری زمین پر قبضہ کیا جس کی مالیت ڈیڑھ ارب روپے بنتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دو ماہ پہلے 80 کنال  2 مرلے جگہ واپس لی گئی، خرم دستگیر سے 9 کروڑ کی زمین واپس لے کر پارک بنا دیا گیا ہے، اور ان سے سے اب 5 کروڑ روپے لینا باقی ہے، خواجہ آصف نے بھی سوسائٹی پر قبضہ کیا ہوا ہے، جس کے خلاف آج آپریشن ہونے جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے