سابق رکن صوبائی اسمبلی عائشہ اقبال نے پی ٹی آئی اور سیاست سے مکمل کنارہ کشی اختیار کر لی

لاہور (پاک صحافت) تحریک انصاف کی سابق رکن صوبائی اسمبلی عائشہ اقبال نے پی ٹی آئی اور سیاست سے مکمل کنارہ کشی اختیار کر لی۔ عائشہ اقبال نے کہا کہ ایسی سیاست مجھے پسند نہیں جس میں ہمارے اپنے لوگ آپس میں لڑیں، اللّٰہ پاکستان کو سلامت رکھے اور یہ ملک ترقی کرے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ میں پی ٹی آئی اور سیاست سے مکمل کنارہ کش ہو رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 10 یا 11 تاریخ کو ہی چیئرمین پی ٹی آئی کو خط لکھ دیا تھا۔ عائشہ اقبال نے کہا کہ جو بچے مرے ہیں ان کی ماؤں سے پوچھیں جا کر، کیا ایسے واقعات ہونے چاہئیں، پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے میرے اوپر دباؤ نہیں ہے، کسی اور پارٹی میں نہیں جا رہی، سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر رہی ہوں۔

واضح رہے کہ نے کہا کہ عائشہ اقبال نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نہیں بلکہ پاکستان ریڈ لائن ہے، ساری فیملی امریکا میں ہے، جبکہ میں قوم کی خدمت کے لیے پاکستان میں ہوں۔ واضح رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف کے کئی رہنما پارٹی سے علیحدہ ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے