احسن اقبال

شاہد خاقان عباسی پارٹی کا حصہ ہیں، وہ کہیں نہیں جارہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی پارٹی کا حصہ ہیں، وہ کہیں نہیں جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ہیں، پارٹی میں تقسیم کی باتیں 20 سالوں سے کی جارہی ہے۔ ن لیگ میں اختلافات ہوسکتے ہیں، شاہد خاقان عباسی کے جانے کی باتیں کرنے والوں کو مایوسی ہوگی۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے کہنے پر سخت فیصلے کیے ہیں، معیشت بہتر ہو تو عوام کو بھی ریلیف ملے گا۔ آئی ایم ایف کی شرائط بڑی حد تک پوری کرلی ہیں، پر امید ہیں مذاکرات کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف کو پتہ ہے معاملے کو طول دینے سے پاکستان کی معیشت پر منفی اثرات پڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا، گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے