حنیف عباسی

نواز شریف عدالتوں کے سامنے پیش ہوکر سرنڈر کریں گے۔ حنیف عباسی

لاہور (پاک صحافت) حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ نواز شریف عدالتوں کے سامنے پیش ہوکر سرنڈر کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے ہائیکورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف ہر صورت وطن واپس آئیں گے اور عدالتوں کے سامنے پیش ہو کر سرنڈر کریں گے۔ انہیں پاکستان آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کا مزید کہنا تھا کہ روس سے پٹرول کی خریداری پر بات ہو رہی ہے۔ 6 ماہ میں مہنگائی اور پٹرول کی قیمتیں کم ہو جائیں گی۔ حکومت 6 ماہ سے آگے بھی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کا گھناونا چہرہ اب عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے