سیلاب پاک فوج

سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری

راولپنڈی (پاک صحافت) ملک بھر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے ریسکیو اور ریلیف آپریشن تیزی کے ساتھ جاری ہے، جہاں متاثرین کو بھرپور امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے اہم اقدامات کئے جارہے ہیں۔ پاک فوج کی جانب سے خیمہ بستیاں بناکر بچوں کو تعلیم و تربیت دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ٹنڈوالہیار، عمر کوٹ، سانگھڑ، دادو، ٹھٹھہ، بدین اور میرپورخاص میں پاک فوج کے جوان سیلاب زدگان کے لیے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ راشن ، کپڑے اور بستروں کے علاوہ آرمی کے جوانوں کی جانب سے سیلاب زدگان کو میڈیکل کی مفت سہولیات بھی فراھم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پاک آرمی کی جانب سے قمبر شہداد کوٹ، کشمور اور ٹنڈو محمد خان میں سیلاب زدگان کے لیے سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔ پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے گرم اور تازہ کھانا پکا کر تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے