جہانگیر ترین

جہانگیر ترین کی پارٹی کے نام کے حوالے سے مشاورت، 2 مجوزہ نام سامنے آ گئے

لاہور (پاک صحافت) جہانگیر ترین نے پارٹی کے نام کے حوالے سے مشاورت کا سلسلہ تیز کر دیا۔  ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی جانب سے تین سے چار روز میں پارٹی کا اعلان متوقع ہے۔ جہانگیر ترین نے لیگل ٹیم کو پارٹی رجسٹریشن کے لیے فوری اقدامات کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیگل ٹیم پارٹی کے نام اور الیکشن کمیشن کو درکار تمام تقاضے پورے کرے گی۔ آئندہ ہفتے تمام تر قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد الیکشن کمیشن کو درخواست دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ترین گروپ کی نئی سیاسی جماعت کے لیے ’عوام دوست پارٹی‘ اور ’پاکستان انصاف پارٹی‘ کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے ترین گروپ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں نام ابھی حتمی نہیں، ان پر مشاورت کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پارٹی اراکین کے ساتھ مشورہ کیا جا رہا ہے، کوئی اور نام بھی سامنے آ سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاورت کے بعد نئی سیاسی جماعت کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے