عبدالقادر پٹیل

زوال پذیر حکومت سے عوام کے فائدے کا کوئی کام نہ ہوا ہے نہ ہوگا، عبدالقادر پٹیل

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالقادر پٹیل نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ  زوال پذیر حکومت سے عوام کے فائدے کا کوئی کام نہ ہوا ہے نہ ہوگا۔ 200 ارب والے محنتی وزیر نے کافی محنت کی ہے، ٹرانسپرنسی نے اِسی وزیر کو سب سے زیادہ کرپٹ قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی شازیہ مری، عبدالقادر پٹیل اور فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر مراد سعید و دیگر کی تنقید پر الگ الگ جواب دیا ہے۔ خیال رہے کہ پیپلز پارٹی رہنماؤں نے وفاقی حکومت پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے غلطی کا اعتراف کر رہے ہیں۔ شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے بھی اپنی غلطی کا اعتراف کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے، کوئی ٹولہ نہیں جو مسلط کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دنیا میں قائم سفارت خانوں سے تنخواہ نہ ملنے کی فریادیں سنائی دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں سرکاری ملازمین نے وزیروں کو دفاتر سے بیدخل کردیا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ وفاقی وزیر مراد سعید 200 ارب ڈالرز کی تلاشی اور منی ٹریل دیں۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

منفی پروپیگنڈا ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا۔ آرمی چیف

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف کا کہنا ہے کہ منفی پروپیگنڈا ترقی اور خوشحالی کیلئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے