خواجہ سعد رفیق

ہوائی اڈوں کی نجکاری نہیں ہونی چاہئے، یہ قومی ملکیت میں ہی رہنے چاہئیں۔ سعد رفیق

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈوں کی نجکاری نہیں ہونی چاہئے اور یہ قومی ملکیت میں ہی رہنے چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت اجلاس کے دوران وفاقی وزیر سعد رفیق نے کہا ہے کہ دنیا میں ہوائی اڈوں کو پہلے بہتر بنانے کی حد تک عالمی فرموں کو دیا جاتا ہے جیسا کہ بھارت نے اپنے ایئرپورٹس کو عالمی شہرت یافتہ فرموں کو دیا ہے اور سچ یہ ہے کہ ہمارے ہوائی اڈے عالمی قرار دے تو دیئے گئے ہیں مگر ہیں نہیں ہے۔

وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کو ترکی یا چند دوست ممالک میں سے کسی کو بہتر بنانے کے لئے دیا جاسکتا ہے اور ایسا کرنے کی کوشش بھی کی گئی مگر رکاوٹیں آگئیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پی آئی اے کے سو طیارے تھے اب دوتہائی کم ہوچکے ہیں جبکہ پچھلے سال پی آئی اے نے 145 ارب کمائے 140 ارب خرچ کئے تھے۔ ہم سیاسی بنیادوں پر ہوائی اڈے بناتے رہے ہیں جس کا نتیجہ دیکھ لیں اس لئے کہوں گا کہ سیاسی بنیادوں پر ہوائی اڈے نہیں بننے چاہیئں بلکہ ہمیں پیشہ وارانہ بنیادوں پر ہوائی اڈے بنانے چاہیئں۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے