یوسف رضا گیلانی

پی ٹی آئی حکومت نے الیکشن سے پہلے الیکشن کو متنازع بنادیا، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، یوسف رضا گیلانی کاکہنا ہے کہ حکومت نے الیکشن سے پہلے الیکشن کو متنازع بنادیا ہے، بجٹ کے بعد ہر روز حکمران منی بجٹ کا اعلان کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ای وی ایم سے متعلق  ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پیپلز پارٹی اور متحدہ اپوزیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک کو گروی رکھ کر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرائط تسلیم کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ سانحہ سیالکوٹ سے متعلق سوال کے جواب میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ پر ہمارے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔سری لنکن وزیراعظم سے ذاتی طور پر اظہارِ افسوس کرتا ہوں، حکومت سے مطالبہ ہے کہ ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے