خورشید شاہ

موجودہ حکمرانوں کی خارجہ پالیسی ناکام ترین ہے، خورشید شاہ

سکھر  (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید حسین شاہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی خارجہ پالیسی ناکام ترین پالیسی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے تمام وعدے جھوٹے ثابت ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید حسین شاہ نےالیکٹرونک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر عمل درآمد ممکن نہیں۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ تبدیلی کے حوالے سے عمران خان بھرپور عمل کر رہے ہیں، ڈالر 170 پر پہنچ گیا ہے، مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرضے اتارنے کے دعوؤں کی حقیقت سامنے نہیں آ رہی یہ تبدیلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے