شہباز شریف

دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں لازوال ہیں، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں لازوال ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دہشتگردی میں اضافے پر قومی حکمت عملی پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق  قومی اسملبی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے تربت میں پٹرولنگ پارٹی اور کوئٹہ میں ایف سی اہلکاروں پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  مادر وطن کے تحفظ اور دفاع کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مَرگت کوئلے کی کان کے قریب دہشت گردوں کے چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے 3 اہلکا شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

واضح رہے کہ حملے میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں کی شناخت لانس نائیک حسین شاہ، سپاہی نعمان اور سپاہی فیصل کے ناموں سے ہوئی۔ حملے میں زخمی ہونے والے اہلکار کی شناخت پرویز کے نام سے ہوئی۔ حالیہ دنوں میں بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ خیال رہے کہ رہے کہ گزشتہ روز بھی  بلوچستان میں کوئٹہ اور تربت میں دہشت گردی کے 2 مختلف واقعات کے نتیجے میں 3 ایف سی اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے