آصف زرداری

ملک میں وسائل کی کمی نہیں، لیکن سوچ سمجھ کی ضرورت ہے۔ آصف زرداری

گڑھی خدابخش (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ملک میں وسائل کی کمی نہیں، لیکن سوچ سمجھ کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے گڑھی خدابخش میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج آپ کے ساتھ خوشی مناتے ہوئے مجھے خود بھی خوشی ہو رہی ہے، اس لیے کہ آج تاریخ میں بی بی بول رہی ہے کہ جو میں فرض چھوڑ کر گئی تھی وہ فرض میں نے ادا کردیا ہے۔ جس دن بی بی نے مجھے پارٹی کا چیئرمین بنا کر گئی تھی تو کافی دوستوں کو یہ سمجھ نہیں تھی اور پتا نہیں تھا کہ شاید میں پارٹی کو سنبھال سکوں یا چلا سکوں۔

آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ لیکن بی بی کی حکمت دیکھیں انہیں پتا تھا اور اپنی جو سیاسی وراثت چھوڑ کر گئی ہے اس میں وہ کہتی ہے کہ اس نے 14 سال جیل کاٹی ہے اور اس کو پتا ہے کہ یہ ہمارا حق سنبھالے گا۔ اس پارٹی کے لیے صرف بی بی نے شہادت نہیں دی، صرف بھٹو نے شہادت نہیں قبول نہیں، بی بی نصرت بھٹو نے شہادت قبول نہیں کی بلکہ شاہنواز اور مرتضی بھٹو اور ہزاروں شہیدوں نے کی۔

انہوں نے کہا کہ گڑھی خدا بخش میں ہی ہزاروں شہیدوں کی قبریں ہیں، جن کے نام بھی ہمیں نہیں پتا لیکن ہمیں یہ پتا ہے کہ وہ جیالے تھے، جیالے ہیں اور جیالے رہیں گے اور آج ان کی روح کو بھی پتا ہے کہ ان کا حق ملا اور ان کو ہم نے حق دلایا اور وہ عوام کی طاقت سے دلایا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے