بھارتی یوٹیوبر

کورونا سے ہلاک بھارتی نوجوان یوٹیوبر کی موت سے قبل کی ویڈیو وائرل

ممبئی (پاک صحافت) گزشتہ روز کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے نوجوان بھارتی یوٹیوبر کی موت سے قبل کی آخری ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،  خیال رہے کہ ان ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بھارتی اداکار و یوٹیوبر راہول وہرا کی اہلیہ نے اسپتال کی غلفت اور آکسیجن نا ملنے کو شوہر کی موت کی وجہ قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 35 سالہ بھارت کے معروف یوٹیوبر راہول وہرا کورونا سے چل بسے تھے۔ انہوں نے  اپنی موت سے ایک روز قبل فیس بک پر پوسٹ میں لکھا تھا کہ اگر مجھے اچھا علاج مل جاتا تو میں بچ جاتا۔ تاہم اب اس کی اہلیہ کی جانب سے سوشل میڈیا کے پیلٹ فارم سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے، جس میں وہ آکسیجن نہ ملنے اور  انتظامیہ کی شکایتوں کے انبار لگا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ راہول وہرا کی اہلیہ نے اسپتال پر علاج کی بہتر سہولتیں نہ دینے کا الزام عائد کیا ہے اور شوہر کی آخری دنوں کے علاج کی ویڈیو پوسٹ کی ہے۔ ان کی اہلیہ نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میرا راہول چلا گیا لیکن کسی کو نہیں پتا کیسے گیا، راجیو گاندھی اسپتال میں اس طرح سے علاج کیا جاتا ہے، امید کرتی ہوں میرے شوہر کو انصاف ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں

میرا

اداکارہ میرا نے بازو فریکچر کی وجہ بتا دی

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے بتا دیا کہ شوٹنگ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے