بالی وڈ اسٹار

سلمان خان کا دھمکی آمیز خط سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا

ممبئی (پاک صحافت)  بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے موصول ہونے والے دھمکی آمیز خط سے متعلق اہم بیان دے دیا۔ اداکار نے پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں اور وہ کینیڈا میں مقیم گینگسٹر گولڈی برار کو نہیں جانتے جس نے گلوکار و سیاست دان سدھو موسے والا پر حملے کا دعویٰ کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اداکار سلمان خان نے کہا کہ مجھے یہ خط نہیں ملا بلکہ میرے والد کو صبح کی واک کے دوران ملا ہے۔ اداکار کا کہنا تھا کہ میری کسی سے حالیہ دشمنی نہیں ہے اور میرے پاس کسی پر شک کرنے کی کوئی ٹھوس وجہ بھی نہیں ہے۔ سلمان خان نے کہا کہ وہ لارنس بشنوئی کے بارے میں جانتے ہیں کیونکہ 2018 میں کالے ہرن کیس کے مقدمے میں بشنوئی کی طرف سے موت کی دھمکی ملی تھی۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ یہ خط سلمان خان کے والد سلیم خان کے گارڈز کو ممبئی کے باندرا بینڈ اسٹینڈ پرومونڈے کی ساحلی پٹی کے قریب ملا ہے، جہاں یہ دونوں باپ بیٹے صبح کی واک کے بعد بیٹھتے تھے جبکہ ممبئی پولیس نے اس خط کی وصولی کے حوالے سے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی سلمان خان کو دھمکی آمیز کالز اور خط موصول ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

میرا

اداکارہ میرا نے بازو فریکچر کی وجہ بتا دی

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے بتا دیا کہ شوٹنگ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے