ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کا امریکی ڈپٹی چیف آف مشن کو دفترخارجہ طلب کر کے شدید احتجاج

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی ڈپٹی مشن چیف دفتر خارجہ طلب کرکے امریکا بھارت اعلامیہ پر احتجاج کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی ڈپٹی چیف آف مشن کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا اور انہیں 22 جون 2023ء کو جاری ہونے والے امریکا بھارت مشترکہ بیان کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے۔ مشترکہ بیان میں پاکستان کے غیر ضروری، یک طرفہ اور گمراہ کن حوالوں پر پاکستان کے تحفظات اور مایوسی سے امریکا کو آگاہ کیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ امریکا ایسے بیانات جاری کرنے سے گریز کرے جو پاکستان کے خلاف بھارت کے بے بنیاد اور سیاسی طور پر محرک بیانیے کی حوصلہ افزائی کے طور پر سمجھے جائیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی میں تعاون بہتر طور پر آگے بڑھ رہا ہے اور یہ کہ اعتماد اور افہام و تفہیم پر مرکوز ماحول پاک امریکا تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے