قومی سلامتی کمیٹی

دہشتگردوں کیساتھ پوری طاقت سے نمٹنے کا فیصلہ، قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردوں کے ساتھ پوری طاقت سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی سے ریاست کی پوری طاقت سے نمٹیں گے، پاکستان کی سرزمین کے ایک ایک انچ پر ریاست کی مکمل رٹ برقرار رکھی جائے گی، پاکستان کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، جامع ‘قومی سلامتی’ معاشی سلامتی کے گرد گھومتی ہے، معاشی آزادی کے بغیر ملکی خودمختاری یا وقار دباو میں آتا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں بالخصوص سی ٹی ڈی کو مطلوبہ صلاحیتوں کے ساتھ جنگ کے معیار تک لایا جائے گا، کسی بھی ملک کو دہشت گردوں کو پناہ گاہیں اور سہولتیں فراہم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پاکستان اس سلسلے میں اپنے لوگوں کے تحفظ کے تمام حقوق محفوظ رکھتا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ زراعت کی پیداوار اور مینوفیکچرنگ کے شعبے میں اضافے کے لیے توجہ مرکوز کی جائے گی، درآمدات میں توازن لانے کے لیے اقدامات کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا، کرنسی کی بیرون ملک غیرقانونی منتقلی کی روک تھام کے لیے اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا۔ قومی سلامتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ عوامی مفاد اور فلاح پر مبنی معاشی پالیسیاں اولین ترجیح رہیں گی، تمام متعلقہ فریقین کی مشاورت سے تیز رفتار معاشی بحالی اور روڈ میپ پر اتفاق رائے پیدا کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے