فیصل واوڈا

عمران خان 100 فیصد نااہل ہوتے نظر آرہے ہیں۔ فیصل واوڈا

لاہور (پاک صحافت) پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اس وقت عمران خان 100 فیصد نااہل ہوتے نظر آرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں عمران خان 100 فیصد نااہل ہوتے نظر آرہے ہیں، فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ کے کیسز سر پر کھڑے ہیں، اس ملک کی خوبصورتی یہ ہے کہ جب چھپنے پر آئے تو ہاتھی بھی چھپ جاتا ہے لیکن نکلنے پر آئے تو دم نکل آتی ہے، وہ عمران خان سے درخواست کرتے تھے کہ جب آپ مقبولیت کے عروج پر کھڑے ہیں تو پاکستانی قوم کیلئے بہتری کی طرف چلے جائیں۔

فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ وہ منڈی دیکھنے لاہور آئے ہیں، ہر بکرے کے اوپر مالش ہورہی ہے، دونوں طرف بولی لگ رہی ہے، حاصل حصول کچھ نہیں ہے، وہ پہلے سے ہی کہہ رہے ہیں کہ اعتماد کا ووٹ ہوگا ہی نہیں، مونس الہی سے ان کی سیاست میں آنے سے پہلے کی دوستی ہے اور اگر اعتماد کا ووٹ ہوگیا تو مونس الہی کو گھر جانا ہوگا، جتنی بھی چیزیں ہو رہی ہیں وہ سب کچھ ایک میک اپ ہے جو پہلے سے طے شدہ ہے، اس کی اصل کچھ بھی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے