ناصر حسین شاہ

پرویز الہی عمران خان کو چھوڑنے کا اعلان کرنے والے ہیں۔ ناصر حسین شاہ

کراچی (پاک صحافت) ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے اتحادی وزیراعلی پرویز الہی انہیں چھوڑنے کا اعلان کرنے والے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ایم کیو ایم دھڑوں کے متحد ہونے کی پرانی خبر کیوں دے رہے ہیں؟۔ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے لوگوں کی پی پی پی میں شمولیت کی خبر بھی پرانی ہے۔

ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا ہے کہ اصل خبر یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی عمران سے راہیں جدا کرکے سنجیدہ پارٹیوں کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ خبر یہ ہے کہ عمران خان سیاسی تنہائی کا شکار ہیں، عمران خان کی تنہائی ان کو سیاسی یتیم بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اتحاد، نئی صف بندی اور انتخابی اتحاد الیکشن سے پہلے بنتے اور ٹوٹتے ہیں، اس میں کیا خبریت ہے؟۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے