آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چینی وزیر دفاع سے ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف کی چینی وزیر دفاع سے ملاقات ہوئی ہے جس دوران انہوں نے سیلاب کی بدترین تباہ کاریوں پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے چین کا دو روزہ دورہ کیا ہے۔ دورے کے دوران آرمی چیف کی چینی وزیر دفاع سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات کے دوران چینی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کیساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ انہوں نے کہا کہ پاک چین فوجی تعاون باہمی تعلقات میں اہم ستون ہے تاہم چین پاکستان اور پاک فوج کیساتھ باہمی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پر پیش رفت سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا تاہم سی پیک منصوبوں کیلئے محفوظ ماحول فراہم کرنے پر آرمی چیف کے شکرگزار ہیں۔ چینی وزیر دفاع نے کہا کہ خطے میں استحکام کیلئے پاکستان کی کوششیں گراں قدر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے