عمران خان

عمران خان نے بالآخر شہبازگل کے جرم کا اعتراف کرلیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ شہباز گل نے پاک فوج کے متعلق غلط لائن بولی تھی اسے ایسا نہیں بولنا چاہئے تھا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شہباز گل کے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز گل نے غلط لائی بولی ہے جو کہ غلط بات ہے۔ انہیں ایسا بات نہیں کرنی چاہئے تھی جس کی میں مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے یہ بات ایک انٹرویو میں کہی ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز گل کی گفتگو سے فوج کو اکسانے کا تاثر گیا۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے دوران انٹرویو نیوٹرلز کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ انہیں بجٹ اور دیگر بل پاس کروانے کے لیے نیوٹرلز کو کہنا پڑتا تھا، جو اس وقت نیوٹرلز نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے