زلزلہ

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کےضلع سوات، مالاکنڈ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اور شہری گھروں سے باہر آگئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع و شہروں پشاور، دیر، سوات، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، مہمند، شبقدر، مردان، اٹک اور چارسدہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

واضح رہے کہ زلزلہ پیما مرکز کےمطابق پانچ اعشاریہ دو شدت کے زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا جبکہ گہرائی 184 کلو میٹر تھی۔ زلزلہ کوہ پیما کے مطابق پاراچنار شہر سمیت ضلع بھر میں بھی شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے