شاہ محمود قریشی مزید 2 دن کے لیے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

اسلام آباد (پاک صحافت) سائفر کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو  2 دن مزید جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے 3 روز کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر  شاہ محمود کو سیکرٹ ایکٹ عدالت میں پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سماعت کا آغاز ہوا تو جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جبکہ غیر متعلقہ افراد کو کمرۂ عدالت سے باہر نکال دیا گیا۔ اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی، پی ٹی آئی وکلاء بابر اعوان اور شعیب شاہین سیکرٹ ایکٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت ایف آئی اے نے شاہ محمود قریشی کا مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگ لیا۔ اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے بھی شاہ محمود کے مزیدجسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

واضح رہے کہ اسپیشل پراسیکیوٹر نے بھی شاہ محمود قریشی کا موبائل برآمد کرنے کیلئے مزیدجسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔شاہ محمود قریشی نے دوران سماعت بتایا کہ ان کا موبائل پہلے سے ایف آئی اے کے پاس ہے جبکہ سائفردستاویز وزارت خارجہ کے پاس ہے۔ اس سے قبل سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد نے شاہ محمود قریشی کے آنے تک سائفر کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا  گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے