فاروق ستار

انتخابات میں غیر ضروری تاخیر نہیں ہونی چاہیے، فاروق ستار

کراچی (پاک صحافت) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں کو کم از کم وقت میں مکمل کیا جائے، انتخابات میں غیر ضروری تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ انتخابات کے انعقاد کے لیے آئین کے تقاضے پورے کیے جائیں، نئی مردم شماری کے نتائج آگئے ہیں تو الیکشن نئی مردم شماری پر ہونا چاہیے، نئی مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں لازم ہیں۔

تٖفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آج ایم کیو ایم کو مکالمے کی دعوت تھی، ایم کیو ایم نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری آبادی کو کم گنا جاتا ہے اور پھر کم نمائندگی دی جاتی ہے، الیکشن کمیشن کے نئی حلقہ بندی کے فیصلے کی تائید کی، غیرضروری تاخیر سے گریز کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 120 دن میں حلقہ بندیوں کے شیڈول کے ساتھ الیکشن شیڈول اور ووٹر فہرستوں کو جوڑا جائے، حلقہ بندی کے معاملے پر ایم کیو ایم اور الیکشن کمیشن ایک پیچ پر ہیں، قومی اسمبلی نہیں ہے تو آئین میں ترمیم نہیں ہو سکتی۔ اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا وفد فاروق ستار کی سربراہی میں الیکشن کمیشن پہنچا تھا۔ گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عام انتخابات اور نئی حلقہ بندیوں پر مشاورت کے لیے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور جماعت اسلامی کو دعوت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے