مریم نواز

جلد پی ڈی ایم کیجانب سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ مریم نواز

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم جلد میٹنگ کرکے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی اور حکومت مخالف تحریک کو ایک بار پھر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر شروع کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف نے جو عشائیہ دیا وہ پی ڈی ایم کا نہیں تھا، انہوں نے بطور اپوزیشن لیڈر عشائیہ دیا اور وہ بجٹ سیشن کی پلاننگ تھی۔ پنجاب میں عدم اعتماد کی تحریک کے لیے کوئی نمبرز نہیں چاہئیں، ہمارے پاس نمبرز سے زیادہ لوگ ہیں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے اب تک شوکاز کا جواب نہیں آیا جب جواب آئے گا تو بیٹھ کر دیکھیں گے کہ کتنا ٹھوس جواب ہے اور اس کا کیا کرنا ہے لیکن ن لیگ اور پی ڈی ایم کا مؤقف ایک ہی ہے۔ مریم نواز نے شاہد خاقان عباسی کی جانب سے پی پی کی پی ڈی ایم میں شمولیت پر جنرل سیکرٹری کی نشست چھوڑنے کی پیشکش کی حمایت کی اور کہا کہ شاہد خاقان کا جو مؤقف ہے وہی میرا بھی مؤقف ہے، اس معاملے پر ن لیگ اور مولانا فضل الرحمان کا ایک ہی موقف ہے۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے